’میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا‘ جے شاہ نے تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے دورہ پاکستان پر رضامندی کی تردید کردی۔ جے شاہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا، یا تو یہ مِس کمیونیکیشن ہے یا پھر بدنیتی کی وجہ سے جان بوجھ کر غلط خبر پھیلائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ کےسیکرٹری جے شاہ پاکستان آئیں گے
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ڈربن ساﺅتھ افریقا میں ملاقات ہوئی تھی۔
اس ملاقات کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔