کے پی، نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو موصول

Jul 12, 2023 | 20:44:PM
کے پی، نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو موصول
کیپشن: نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عدنان جلیل کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مطالبے پر نگراں کابینہ سے ہٹایا جا رہا ہے، عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع اللہ مروت کو وزیر بنا کر قلمدان دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق مطیع اللہ مروت کو انڈسٹری کی وزارت بھی دی جائے گی،ذرائع کے مطابق اے این پی نے عدنان جلیل کو کابینہ سے ہٹانے کےلئے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کو کہا تھا، عدنان جلیل کا عوامی مفاد کی بجائے زیادہ تر جھکاؤ گورنر کی طرف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کا ایک ہی وار، پرویز خٹک کو بڑا جھٹکا دیدیا