(ویب ڈیسک)طالبان نے ایک چینی کمپنی کی مدد سے شمالی افغانستان میں خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے وزیر معدنیات کا کہنا ہے کہ سر پل میں تیل کے کنوؤں سے روزانہ 100 ٹن تیل نکالا جائے گا جس سے طالبان حکومت کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہو گی۔
طالبان حکومت کی کان کنی اور پٹرولیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ چین کی مدد سے شمالی افغانستان کے صوبہ سربل کے آمو دریا کے علاقے میں قشقری آئل فیلڈ کے کنووں سے تیل نکالنا شروع کردیا گیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک چینی ٹھیکیدار کمپنی کی مدد سے افغانستان میں تیل نکالنے کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئےے کہا کہ اس علاقے میں کنوں سے نکالے جانے والے تیل کی مقدار مستقبل قریب میں تقریبا 100 ٹن یومیہ تک پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی اور میٹا پر مواد چوری کا مقدمہ درج ہوگیا
دلاور نے کہا کہ اس خطے سے تیل نکالنے کا آغاز افغانستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔