اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کا فنڈز موصول ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی مزید ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا۔جبکہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد مزید کمی کی امید ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزید1 روپے سستا ہوگیا ۔
انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا، ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282سےایک روپیہ کم ہو کر 281 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا،پاکستان میں سستا ہو گیا
خیال رہےکہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جب کہ یو اے ای نے بھی 1ارب ڈالر جمع کروادیئے ہیں،آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی کی امید ہے۔