نیپراکی بجلی کےگھریلوصارفین پرایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منطوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نیپرا نے گھریلو صارفین کےعلاوہ دیگر صارفین کے لیےفکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور دے دی۔
نیپرا نےیکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے، ماہانہ501سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز 800 روپے لگانے کی منظوری دی گئی، ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے، نیپرا کی صنعتی صارفین کےلیےماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی
مزید براں بجلی کےکمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد، زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ منظور کیا گیا، صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہو جائیں گے، کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سےبڑھ کر 1250 روپے ہو جائیں گے، زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپےہو جائیں گے۔