ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کیساتھ تصاویر وائرل،مداحوں نے متوقع بھابھی قرار دیدیا

Jul 12, 2024 | 00:41:AM
ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کیساتھ تصاویر وائرل،مداحوں نے متوقع بھابھی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں گردش میں ہیں اور اس دوران پانڈیا کی ایک اور لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر فینز کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کئے  جارہے ہیں اور کچھ فینز نے تو ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کو نئی بھابھی قرار دے دیا ہے۔

 تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ایک ڈیجیٹل کریئٹر اور میک اپ آرٹسٹ پراچی سولنکی ہیں۔پراچی سولنکی نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جنہیں بعد میں مداحوں کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا کی اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ سےعلیحدگی کی افواہیں گردش میں ہیں۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: