وزیراعلیٰ پنجاب سرسبزو شاداب اورپرافزاءپنجاب کے لیے پرعزم ہیں،مریم اورنگزیب

Jul 12, 2024 | 10:26:AM
وزیراعلیٰ پنجاب سرسبزو شاداب اورپرافزاءپنجاب کے لیے پرعزم ہیں،مریم اورنگزیب
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مریم اورنگزیب نے جنگلات لگانے کے حوالے سے تفصیلات بتادیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرسبزو شاداب اورپرافزاءپنجاب کے لیے پرعزم ہیں۔

سینئروزیرمریم اورنگزیب  کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے سرکاری رقبہ جات کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرسبزو شاداب اورپرافزاءپنجاب کے لیے پرعزم ہیں۔ضلع سیالکوٹ کے موضع ٹھکر کے میں بااثر افراد کے زیر قبضہ تقریباً 34 ایکڑ رقبہ واگزار کروا لیا۔

محکمہ جنگلات نے عدالتی کارروائی میں اپنے کیس کا دفاع کیا اور کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کروایا۔واگزار کروائے گئے رقبہ پر محکمہ جنگلات نے فوری طور پر 40656 پودوں کی شجر کاری مکمل کر لی  ہے۔یہ رقبہ مستقبل میں سموگ میں کمی کاباعث اور خوبصورت و مفید جنگل کی شکل اختیار کرۓ گا۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے موقع  پر اپنی چیک پوسٹ و دفتر قائم کر لیا، انہوں نے محکمہ جنگلات کے عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔فأرسٹ ٹیم نےواگزارشدہ  رقبہ کا دورہ کیا، شجرکاری کے عمل کا مشاہدہ  جی آئی ایس لیب کے ڈرونز سے کیا ۔