’ اللّہ کے سامنے رونا ‘ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل

Jul 12, 2024 | 11:57:AM
 ’ اللّہ کے سامنے رونا ‘ثانیہ مرزا کی پوسٹ وائرل
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ ری  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کے سامنے رونے کو بہتر قرار دیا، شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ’جائے نماز پر اللّہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے کروڑ ہا بار بہتر ہے۔‘

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، انہوں نے اس خوبصورت سفر کی چند تصاویر و ویڈیوز شیئر کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘۔