(24نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہو گئی۔
ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس اضافہ ہوا ،انڈیکس 0.36 فیصد اضافے سے 80 ہزار 279 کی سطح پر پہنچ گیا۔