(ویب ڈیسک)ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ جائز ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے۔
عاصم رضا کا کہنا تھا حکومت نے ہم سے رابطہ کیا نہ ہی ایف بی آر نے اس حوالے سے کوئی بات کی۔
اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سکھر، روہڑی اور حیدر آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں فلور ملز مالکان کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ہڑتال کے باعث فلور ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے اور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔