عدالتی فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمارا حق ہمیں مل گیا :بیرسٹر گوہر خان

Jul 12, 2024 | 12:51:PM
عدالتی فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمارا حق ہمیں مل گیا :بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نےکہاہے کہ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی،ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔

  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ عوام کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں،سپریم کورٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں،یہ25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی،ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔
 بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر انصاف پر فیصلہ دیا ہے ، آج پورے ملک اور  25 کروڑ عوام کیلئے خوشی کا دن ہے ، آپ نوافل ادا کریں، اللہ کا شکر ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار ،مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ نےفیصلہ سنادیا

 بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمارا حق ہمیں مل گیا ، یہ وہی حق تھا جس کیلئے ہم کہتے رہے کہ تحریک انصاف کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،8 اور 5 تناسب سے پاکستان کو تحریک انصا ف کو سیٹیں ملیں گی ، پی ٹی آئی دوبارہ بحال ہو گئی ہے ، ہم کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے ، الیکشن کمیشن ہمارے انٹر ا پارٹی کا سرٹیفکیٹ اسی ہفتے میں جاری کرے