(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے پی بی 21 حب بلوچستان میں دوبارہ پولنگ کا حکم معطل کردیا۔
سپریم کورٹ نے فریقین کی استدعا پر حکم امتناع جاری کر دیا،بلوچستان ہائیکورٹ نے 29جون کو پی بی 21 حب میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
ڈی جی لا الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں فریقین نے دوباہ گنتی کی درخواست کی تھی،ہائیکورٹ نے از خود اختیار استعمال کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے بجائے 31 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔