ریاست کا سربراہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے،وکیل خاور مانیکا

Jul 12, 2024 | 13:03:PM
ریاست کا سربراہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے،وکیل خاور مانیکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل   نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کا سربراہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ  نے اپیلوں پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کے مطابق مرکزی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا آج آخری روز ہے۔

 خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف  نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کا سربراہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے عوام کو ہر طرح سے جواب دہ ہوتا ہے،سلمان اکرم راجہ کی جانب سےٹرائل کورٹ میں جرح کے دوران دیئے گئے فیصلوں پر کچھ گزارشات کرنا چاہوں گا، ٹرائل کورٹ میں دوسرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد خاتون کا جائیداد میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک فیصلہ دیا گیا،اس عدالتی فیصلے کو بطور ریفرنس دینا سمجھ سے بالاترہے،جج افضل مجوکہ نے کہاکہ میں نے وہ عدالتی فیصلہ پڑھ لیا ہے۔