(اویس کیانی)سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی یا نہیں ابھی نہیں بتا سکتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،ہمارے پاس اب بھی 209اراکین کی اکثریت ہے،ان کا کہناتھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ ابھی پورا نہیں دیکھا، حکومت نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی یا نہیں ابھی نہیں بتا سکتا۔