(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریتی ہے،ہماری قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، دو تہائی اکثریت تو ہماری پہلے بھی نہیں تھی،مخصوص سیٹیں الیکشن کمیشن نے الاٹ کی تھیں جو بعد میں معطل ہو گئیں،مخصوص نشستوں کی وجہ سے ہماری دوتہائی اکثریت بن سکتی تھی،جو نمبر ہمیں درکار ہیں وہ وفاق اور 3صوبوں کے پاس پورا ہے۔