شیخوپورہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، چار افراد جاں بحق ،سات زخمی

Jul 12, 2024 | 14:47:PM
شیخوپورہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، چار افراد جاں بحق ،سات زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخوپورہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر رانا اعجاز احمد کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ شرقپور روڈ محلہ صدیقیہ کالونی میں پیش آیا۔

 جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 دوسری جانب شدید بارش کے باعث ایک اور واقعہ میں گاؤں غازی مینارہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔