مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘۔ فیصلہ سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی ، جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں۔یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں،الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے۔اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔