روسی صدر ، جوبائیڈن کے حواس پر سوار ، یوکرین کے صدر کو ’پیوٹن‘پکار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی صدر پیوٹن امریکی صدر جوبائیڈن کے حواس پر سوار ،نیٹو کی تقریب میں یوکرین کے صدر کو ’پیوٹن‘پکار گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ دوران تقریر یوکرین کے صدر کا نام غلط پکار گئے۔فوجی اتحاد نیٹو کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں یوکرین کے صدر کا بختہ ارادے کو سراہتا ہوں ،خواتین و حضرات مسٹر پریذیڈنٹ پیوٹن ‘۔یاد آنے پر ڈائس کی طرف واپس مڑے اور کہا کہ وہ صدر پیوٹن کو شکست دینے والے ہیں ،ان کا نام صدر زیلنسکی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے ملک کی خدمت کے لیے فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت 32 ممالک کے فوجی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے روس کے خلاف جنگ لڑنے والے ملک یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک "ناقابل واپسی راستے" پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا۔