(ویب ڈیسک)آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ 11 جولائی 2024 عالمی یوم آبادی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
محکمہ بہبود آبادی سالوں سے اس کوشش میں ہے کہ لوگوں کو معیاری صحت اور اس سے متعلق تمام سہولیات سے مستفید کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا جتنا بھی سٹاف ہے،میڈیکل یا نان میڈیکل، آج ان کی خدمات کا اعتراف کرنا بہت ضروری ہے،ہمارا پورا سٹاف پوری تندہی سے خدمات انجام دے رہا ہے‘‘۔
آبادی کے اس عالمی دن پرہم سب کو عہد کرنا ہو گا کہ آبادی کے مسائل کے بارے میں بیداری کو فروغ دیں۔ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی خدمات کو سپورٹ کریں۔ خواتین اور لڑکیوں کو باخبر انتخاب کرنے کا اختیار دیں۔ غربت، عدم مساوات، اور سماجی ناانصافی کو دور کریں۔اپنے ماحول اور قدرتی وسائل کی حفاظت کریں۔ہم سب مل کرباہمی رضا مندی سے سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل بنا سکتے ہیں۔
امید ہے آئندہ سالوں میں ان خدمات کی بدولت آبادی کی شرح کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گی،متوازن خاندان ہو گا تو خوشحال پاکستان ہو گا۔