محسن نقوی کا بارش سے چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف شہروں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اللہ تعالٰی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔