سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،جے یو آئی بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں، جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے،اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے پیشرفت کی طرف مفید ثابت ہوگا، تحفظات کو دور کرنے کیلئے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی،تاہم جمعیت علما اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری