سرمائے کی کمی ، سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو بڑی رقم فراہم کردی

Jul 12, 2024 | 17:57:PM

(اشرف خان) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس پر سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ سسٹم کو بڑی رقم فراہم کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار 74 ارب 30 کروڑ  روپے فراہم کیے گئے، 7 روز کے لئے کمرشل بینکوں کو 8 ہزار 102 ارب اور 75 کروڑ روپے فراہم  کیے، 28 روز کے لئے کمرشل بینکوں کو 1 ارب 971 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےفراہم کردہ رقم پر سالانہ حساب سے 20.54 فیصد شرح منافع مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں