ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا

Jul 12, 2024 | 18:26:PM
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، روپیہ مستحکم ہونے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) مہنگائی کے اس دور میں جہاں روز بہ روز ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں تجارتی میدان سے اچھی خبر آ گئی ہے، روپیہ مستحکم ہونے لگا اور ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.40روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1.33 روپے  مہنگا ہو کر 304.29 روپے، برطانوی پاؤنڈ  2.14 روپے مہنگا ہو کر 361.87 روپے، اماراتی درہم 76.34 روپے پر ہی برقرار رہا اور سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.55 روپے پر آ گیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس 48 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا، 100 انڈیکس 79 ہزار 944 کی سطح پر بند ہوا، آج کاروبار کے دوران 23 ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی، سٹیٹ بینک نے مشکل حل کر دی

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 79 ہزار 792 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔