(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان پر دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو نے پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورپر رہے، صدر کے وفد میں وزرائے دفاع، دفاعی صنعت، اقتصادیات، ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ اور نائب وزیر خارجہ شامل تھے، آذربائیجان کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا،وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آذربائیجان کے صدر نے قومی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آذربائیجان کے صدر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا،ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ،پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کی سطح کے طریقہ کار کو تینوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، توانائی، انفراسٹرکچر، رابطے اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا،وزیر اعظم نے ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو تیز رفتاری سے فروغ دینے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا،آذربائیجان کے صدر نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر آذربائیجان کے اصولی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر الہام علئیوو نے دونوں فریقین کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس میں قونصلر امور، نجکاری، راہداری اور ترجیحی تجارت، قانونی تعاون، معدنی وسائل، ثقافتی تبادلے اور ادب، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، نشریات، سائنسی و تکنیکی تعاون، سیاحت، فضائی خدمات، کے شعبوں میں تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کا پرتپاک استقبال