سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے،حافظ حمد اللہ

Jul 12, 2024 | 19:37:PM

(عثمان خان)مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے،جس ثابت ہوتا ہے کہ ایک آئینی ادارے ای سی پی نے غیر آئینی فیصلہ دیا تھا۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کی اخلاقی قانونی اور آئینی حیثیت مشکوک ہوگئی،ویسے الیکشن کمیشن 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن منعقد کرانے میں ناکام ہوچکا تھا،ان کا کہناتھا کہ جمعیت علما اسلام عدالتی فیصلے کے خلاف بحیثیت پارٹی نظرثانی کی اپیل میں نہیں جائیگی،جے یو آئی  پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے،رہنما جے یو آئی نے کہاکہ  جماعت مٹھائی بانٹنے اور ایک دوسرے کوکھلانے کی جشن میں شریک نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کن ارکان کو پی ٹی آئی رکن قرار دیا؟نام سامنے آ گئے

مزیدخبریں