یوگنڈا: ٹک ٹاک پر صدر کا تمسخر اڑانے پرشہری کو 6 سال قید کی سزا ، جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یوگنڈا میں 24 سالہ نوجوان کو ٹک ٹاک پر صدراور خاتون اوّل کیخلاف پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ، عدالت نے نوجوان کو 6 سال کیلئےجیل بھیج دیا۔
افریقی ملک یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر اور ان کے خاندان کی بے عزتی کرنے پر 24 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنا دی گئی، یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ اویبوا کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل اور ان کے بیٹے کے خلاف گمراہ کن پوسٹ کرنے پر 6 سال کیلئے جیل بھیج دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے خاندان کیلئے تکریم برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر کی گئی اس قسم کے بے ہودہ پوسٹوں کو سختی سے روکنا ہوگا، 26 سالہ نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی لیکن اس کے باوجود عدالت نے ٹک ٹاکر کو سزا سنادی، عدالتی مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ نظر آیا اور نہ ہی معافی نامے میں درست الفاظ استعمال کیے، جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر دل سے نادم نہیں۔
یہ پڑھیں: آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان پر دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کر دیا