مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، پی ٹی آئی نے مشاورت اجلاس طلب کرلیا

Jul 12, 2024 | 19:49:PM
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، پی ٹی آئی نے مشاورت اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف  نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلے کے قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں فیصلے کے نتیجے میں ملنے والی نشستوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل بنایا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلے کے بعد سامنے آنے والے حکومتی موقف کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کن ارکان کو پی ٹی آئی رکن قرار دیا؟نام سامنے آ گئے