سپریم کورٹ فیصلے سے آئینی بحران کا خاتمہ ہوا: بیرسٹر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے آئینی بحران کا خاتمہ ہوا، آج قانون، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کا دن ہے، مخصوص نشستیں ملنے سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی مضبوط ہو گی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سپریم کے تاریخی فیصلے پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج قانون، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کا دن ہے، آج عمران خان اور پارٹی کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی، فیصلے سے ثابت ہوا کہ ہمارا موقف حق و سچ پر مبنی تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئینی بحران کا خاتمہ ہوا، آئندہ بھی سپریم کورٹ سے آئین اور قانون پر مبنی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رانا ثنا اللہ کا ردِ عمل بھی آ گیا
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں ملنے سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی مضبوط ہو گی، جعلی فارم 47 حکومت کا اپنے فائدے کے لئے آئینی ترامیم کا راستہ بھی رک جائے گا، فیصلے سے الیکشن کمیشن کا منفی کردار مزید عیاں ہو گیا، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔