(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن آپ نے ٹھیک نہیں کروائے ، پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آپ نے جمع نہیں کروائے، وہ سیاسی جماعت جس کا پارلیمان میں وجود ہو، وہ آپ نے جوائن نہیں کی، اس کیس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کے طور پر ڈیکلیئر کیے جانے کی درخواست آپ نے نہیں دی، اور قصور وار الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف آپ معصوم ہیں اور باقی سب قصور وار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے،حافظ حمد اللہ