سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ، لیگی کارکنان سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ ن کےکارکنان نے احتجاج کیا، کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے بند کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اسلام آباد میں احتجاج شروع کیا ،اپنے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی، کارکنان نے احتجاج کے دوران سوہان کے قریب روڈ پر ٹائر جلا کر آگ لگا دی، کارکنان کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ،احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے کی بندش پر دونوں اطراف میں ٹریفک شدید جام ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس میں فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آگیا ہے جس سے ن لیگ کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر الزامات، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاردعمل