اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jul 12, 2024 | 23:18:PM
اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے،فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔ 

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا،پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: