لاہور کے تمام تھیٹر ہالز 10 محرم الحرام تک بند

Jul 12, 2024 | 23:22:PM

(24نیوز) شہر لاہور کے تمام تھیٹر ہالز احتراما دس محرم الحرام تک بند کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہر بھر میں تمام تھیٹرہالز 10محرم الحرام کے احترام کئے گئے ہیں،  محفل، تماثیل ،ناز، باری ، لیاقت ، کمال تھیٹر سمیت سرکاری ہالز بھی احتراما بند کر دئیے گئے ہیں، الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بھی ثقافتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں۔ 

تمام تھیٹر ہالز اب11محرم الحرام سے کھلے گے اور ڈراموں کی نمائش12 محرم الحرام سے ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزیدخبریں