وفاقی حکومت کی گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد

Jul 12, 2024 | 23:51:PM
وفاقی حکومت کی گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردیں، وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہو گی، درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے پر  بھی پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نےمارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے برآمدی مقاصدکے لئے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت سکیم 2021 کے تحت دی گئی تھی۔