وزیر خزانہ کی برطانوی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات, معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jul 12, 2024 | 23:55:PM
وزیر خزانہ کی برطانوی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات, معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات  کی، ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھاکہ مالی سال  2024 کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی ،مالی سال 25 میں جی ڈی پی تقریباً 3.6 فیصد تک بہتر ہونے کی توقع ہے ،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے ساتھ 9 ارب 40 کروڑ تک ہو گئے، پاکستان نے کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا، جون 2024 میں ملک میں افراط زر کی شرح 12.6 فیصد تک کم ہوئی،ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ  سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیاب رہا، نئے لانگ ٹرم پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے،  ٹیکس بیس میں اضافہ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومتی ترجیح ہے۔

  وزیر خزانہ نے بورڈ کو  توانائی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا ،ڈسکوز کی نجکاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا،ملکی معاشی ترقی میں ایس ائی ایف سی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کیجانب سے ایف آئی اے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، متعدد صارفین کی اوور بلنگ کا انکشاف