حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائےگی: اعظم سواتی

Jun 12, 2021 | 10:15:AM
حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائےگی: اعظم سواتی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کی زمین کو لیز پر دیں گے اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائےگی، بزنس کےلئے نجی شعبے کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

اعظم خان سواتی نے لاہور میں ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیااس موقع انہوں نے صدرمیاں طارق مصباح سمیت دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔اعظم خان سواتی  نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کی لاگت کم کرنے کے لئے ریلوےکو اپ گریڈکرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہیں جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لئے تیار ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  ڈرائی پورٹس کو فعال کررہے ہیں،کوٹ لکھپت میں نجی شعبے سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔ریلوےکی زمین پر سائٹ منصوبےشروع کریں گے، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ شروع کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 57 افرادجاں بحق۔۔ 1194 نئے مریض