نارووال: 15 روز قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کی لاش نہر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نارووال کے گائوں کلہ مہاراں کی 17 سالہ لڑکی کو مبینہ گینگ ریپ کے بعد قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اغوا اور قتل ہونیوالی لڑکی کے بھائی نے بتایا ہے کہ فائزہ گھر سے رفع حاجت کے لیے نکلی تھی کہ ملزم مرتضی نے ساتھیوں کی مدد سے نے اغواء کرلیا تھا بھائی کی مدعیت میں تھانہ بدوملہی میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا ،پولیس نےمقدمہ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
واضح رہے تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے لڑکی کے قتل اور گینگ ریپ کا اعتراف کر لیا ہے ، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش برآمد کر لی ۔بدوملہی پولیس نے گرفتار ملزم مرتضی کی نشان دہی پر دیگر دو ساتھی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ، ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کو قتل کے بعد قریبی نہر میں پھینک دیا گیا ، نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت کرنا مشکل ہوگئی ،لڑکی کی لاش مکمل طور مسخ ہو چکی ہے ۔ لڑکی کی ڈیڈ باڈی ڈی این اے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی پولیس تھانہ بدوملہی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، تیز رفتار کار مصروف شاہراہ پر الٹنے کے بعد جل کر تباہ