اگرمہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہےتو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتاہے؟۔بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرمہنگائی، بیروزگاری، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے ؟ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔عمران خان نے غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے۔ جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں کیوں دے رہے تھے؟ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائےگی: اعظم سواتی