(ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پیشہ ورشخص ہیں امید ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو سے جاری کئے گئے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، ان سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔روسی صدر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی سمیت تعاون کا پلان موجود ہے۔
خیال رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعے روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر