اونٹاریوواقعےکےبعد ہر پاکستانی افسردہ ۔سخت ایکشن ہونا چاہیے:وزیر اعظم

Jun 12, 2021 | 12:59:PM

(24نیوز) وزیرِاعظم عمران خان  نے کہا کہ اونٹاریو واقعے کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے، اس اقدام کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ ایسی ویب سائٹس جو نفرت پھیلا رہی ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہئے۔

عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے اونٹاریو واقعے کے بعد حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں، نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔ کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے  انہوں نے   کہا ہے کہ بطور انسان آپ کو آزادی ہے، مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا وہ نمٹ لیں گے، مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں۔  نفرت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔۔گرمی سےعوام نڈھال
 
 


 

مزیدخبریں