آرمی چیف کا سیالکوٹ و کوٹلی کا دورہ.. مشقوں کی تعریف

Jun 12, 2021 | 14:37:PM

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔سیالکوٹ میں کورلیول وارگیم کےاختتامی سیشن میں شرکت کی جبکہ کوٹلی میں آرمی چیف کا لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ  کو پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریق کار پر بریفنگ دی گئی۔جنگی مشقیں روایتی میدان جنگ کے ماحول، پاک فوج کے آپریشنل اور پلاننگ کے مطابق تھیں۔آرمی چیف نے بہترین منصوبہ بندی اور آپریشنل رسپانس کو سراہا اور فیلڈ ٹریننگ میں شامل جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق کے بارے میں بھی بریف کیا گیا، مشق کا مقصد فارمیشنز کی دفاعی اورجنگی حکمت عملی کی تیاری کو بڑھانا ہے، مشق میں جوانوں نے مختلف ہنگامی صورتحال میں آپریشنل ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نےجوانوں کی سخت محنت،بلند جذبےاور پیشہ وارانہ تربیت کی تعریف کی اور ایکسرسائیز کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹاریوواقعےکےبعد ہر پاکستانی افسردہ ۔سخت ایکشن ہونا چاہیے:وزیر اعظم
 

مزیدخبریں