پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے،عمران نذیر

Jun 12, 2021 | 14:57:PM
پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے،عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر لاہور قلندرز نے نوجوان کرکٹرز کے لئے وہ کام کئے جو کسی اور نے نہیں کئے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران نذیر نے ہمیشہ لاہور قلندرز کو اسپورٹ کیا لاہور قلندرز اب بھی فیورٹ ہے،پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے یہ کرکٹ لورز کو خوشیاں دیتی ہے،پاکستان ٹیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے یہاں کسی کو اپنے نمبر کامعلوم نہیں،عمران نذیر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے کسی کو نہیں پتا کہ کس نے کس نمبر پر کھیلنا ہے۔

فخر زمان اور شرجیل خان سے اوپن کرائیں یہاں جو ایک بار کامیاب ہو جائے اسے اوپنر بنا دیتے ہیں ،شرجیل خان میں ٹیلنٹ ہے مسلسل کھلا کر اعتماد دیں۔شعیب ملک ٹیم کی ضرورت ہیں دباوکا سامنا کرنا جانتے ہیں انہیں کپتان ہونا چاہیے۔ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں سب سے فٹ کھلاڑی ہیں آنکھ کا مسئلہ ہے تو نظر کا ٹیسٹ لے لیں ۔

بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں کرنے سے ٹیمیں نہیں بنتیں مسلسل موقع دیں،ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو پختہ ہونے دیں پھر موقع دیں۔  حیدر علی میں اوپنر کا ٹچ نظر آتا ہے وہ جہاں کھیلتے آئے وہاں کھلائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان