(24نیوز)سینٹ میں قائدحزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بجٹ 2021 کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ اسے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے بغیر پیش کیا گیا۔ آئین کی 18ویں ترمیم کے ذریعے بجٹ کو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشروط کیا گیا تھا، اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کے بغیر غیرآئینی طور پر بجٹ پیش کرنے کے خلاف گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن نے واک آؤٹ بھی کیا، پاکستان پیپلزپارٹی آئینِ پاکستان کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے،عمران نذیر