(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سیگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہناتھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی ایکشن کریں جسے ہم دوسری طرف سپورٹ نہ کر سکیں ، غیر قانونی بننے والے سیگریٹس کو پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹائرزبہت سمگل ہوتے تھے لیکن ہم نے سمگلنگ ختم کی اور پھر اس پر ٹیکس بڑھایا ، ٹریک اینڈ ٹریس کرنا ہو گا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، سعودی عرب کے ساتھ تیل کے حوالے سے معاملات طے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے زرعی پیداوارمیں اضافہ ناگزیرہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کواستحصال سے بچانے کیلئے مربوط نظام لارہے ہیں، نئے کولڈسٹوریج بنائے جائیں گے، سبسڈی کازیادہ استعمال توانائی کے شعبے میں ہوتاہے، ڈائریکٹ ٹیکس دینے والوں کیلئے انعامی سکیم متعارف کرارہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ ہم منی بجٹ نہیں لائیں گے، تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کاحق ہے، مہنگائی کے مقابلے تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے حج پالیسی 2021 کا اعلان کردیا