حکومت نے عوام کیلئے ” میر ی گاڑی سکیم “ متعارف کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لئے متعارف کروائی گئی ” میر ی گاڑی سکیم “کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2021-22 پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے متعارف کردہ سکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کراوئی گئی ” میری گاڑی سکیم “ کا سب سے زیادہ فائدہ کم آمدن والے لوگوں کو ہوگا جن میں اساتذہ اور دیگر پروفیشنل لوگ شامل ہیں، اس سکیم کے تحت تنخواہ دار طبقہ آسانی سے اپنی باعزت سواری خرید سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو گرفتار کرلیا