کورونا وائرس: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید16 افراد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ میں کورونا سے24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد5236 ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12376 نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مراد علی شاہ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 اموات رپورٹ ہوئیںجس سے اموات کی مجموعی تعداد 5236 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج مزید 831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 299175 ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اب تک 4273258 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ،اب تک 327587 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 23176 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 22452 گھروں میں، 21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 703 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ان کاکہناتھا کہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ،60 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، مراد علی شاہ نے کہاکہ صوبے کے 583 نئے کیسز میں سے 381 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 171،ضلع جنوبی 65، ضلع وسطیٰ 45، ملیر 36، کورنگی 33 اور ضلع غربی میں سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد 35، نوشہروفیروز 18، دادو، ٹنڈو محمد خان 15، ٹھٹھہ 14، سانگھڑ اور جامشورو 12۔12، بدین اور سجاول 9۔9، لاڑکانہ اور تھرپارکر 8۔8، جیکب آباد اور قمبر 7۔7، عمرکوٹ 5، شہید بے نظیر آباد 4،ٹنڈو الہیار 3، کشمور اور سکھر 2۔2، گھوٹکی اور میرپورخاص میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو گرفتار کرلیا