(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیاہے ، شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہن کا انتقال ہو گیا تو دولہے نے اسی وقت اس کی بہن سے شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شادی میں شریک خاتون نے بتایا کہ دلہن شادی کے روز بہتر محسوس نہیں کررہی تھی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر گرگئی، واقعے پر ایمبولنس کو بلایا گیا تو پیرامیڈیکس نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔
شادی میں شریک لوگوں کا خیال تھا کہ دلہن کے انتقال کے بعد اب شادی کی تقریب منسوخ کردی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔دلہن کے انتقال کے بعد دولہا منجیش کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کی اور متبادل حل تلاش کرنے پر متوجہ کیا، اس دوران دولہا کو اس کی ہونے والی سالی سے شادی کا مشورہ دیا گیا جسے دلہن کے گھر والوں نے مان لیا اور پھر دونوں کی شادی کرادی گئی۔دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک عجیب صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی میت ایک کمرے میں پڑی تھی اور دوسرے کمرے میں دوسری بہن کی شادی ہورہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام کیلئے ” میر ی گاڑی سکیم “ متعارف کرادی