حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے پر غور 

Jun 12, 2021 | 18:46:PM

(24 نیوز)حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبرپختونخوا سے منتخب کروایا جائے گا، شوکت ترین ابتدائی طور پر 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ بنائے گئے تھے، 6 ماہ کے اندر رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر بنانا ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو حکومت نے سینیٹر بنانے کیلئے بطور امیدوار کھڑا کیا تھا تاہم ان کے مدمقابل یوسف رضا گیلانی نے انہیں شکست سے دوچار کیا جس کی وجہ سے حکومت کو  مختصر وقت کیلئے حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باچا خان ایئرپورٹ: سراغ رساں کتوں نے 34 مسافروں میں کورونا کی نشاندہی کردی

مزیدخبریں