(ما نیٹر نگ ڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے امپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پر آل راونڈر شکیب الحسن پر ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے پانچ میچوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بو رڈ کی جا نب سے ان پرپانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آل راونڈر نے ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی کو آوٹ نہ دینے پر امپائر سے جھگڑ ا کیا تھا انہوں نے اس دوران وکٹوں کو ٹانگ ماری اور بعد میں وکٹیں اکھاڑ دیں۔اپنے اس عمل پر شکیب الحسن نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی،انکا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک چیز ہے، میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان علی خواجہ سر اﺅں سے معافی مانگیں۔۔ حمیمہ ملک