(مانیٹرنگ ڈیسک )تقریبا چارسال قبل پاکستان کی معروف اداکاہ نیلم منیر کی گاڑی کی بیک سیٹ پر بیٹھے ڈانس کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں دکھائی گئی ان کی اداﺅں پر نوجوان دل ہار بیٹھے تھے لیکن وہیں ان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے اس وقت تو اس ویڈیو پر کھل کر کوئی بیان نہیں دیا تھا لیکن اب لمبا عرصہ گزر جارنے کے بعد انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے اس ویڈیو پر روشنی ڈال دی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ نیلم منیر نے نہایت خوبصورت سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور وہ بیک سیٹ پر بیٹھے ہوئے معروف بھارتی گانے ” ماہی وے محبتاں سچیاں نے “ پر ڈانس کر رہی تھیں۔
نیلم منیر نے اداکار احسن خان کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی،دو دن کے لئے یادداشت بھول گئی تھی،میں نے توقع نہیں کی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔
نیلم منیر نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباو تھا کہ کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی، کوئی 4 ہزار واٹس ایپ میسج مجھے مل چکے تھے اور میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا۔
اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی۔جب کہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداﺅں کے، ویڈیو میں ، میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی رسومات کے دوران دلہن کا انتقال۔۔ دولہا نے کیا کیا؟