(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ کی ادا کا رہ‘ کرینہ کپور کو آنے والی فلم ’سیتا: دی انکارنیشن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش پر بھارتی سو شل میڈیا پرصا رفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تیمور‘ کی ماں ہندو دیوی کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔
تفصیلا ت کے مطابق انڈیا ٹوڈے کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم ساز الوکک ڈیسائی کی جانب سے فلم کے مرکزی کردار ’سیتا‘ کی پیش کش کرینہ کپور کو کیے جانے دو دن بعد ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ کرینہ کپور‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان علی خواجہ سر اﺅں سے معافی مانگیں۔۔ حمیمہ ملک
رپورٹ کے مطابق بھارت بھر کے لوگ کرینہ کپور کو ’سیتا‘ کے کردار کی پیش کیے جانے پر برہم دکھائی دیے اور کئی لوگوں نے کہا کہ وہ ہندو دیوی کے کردار میں کسی ہندو اداکارہ کو ہی دیکھنا چاہیں گے۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے متعدد الزامات لگا کر کرینہ کپور کے خلاف ٹوئٹس کرنا شروع کیں اور فلم کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ ان کی بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے۔کئی لوگوں نے کرینہ کپور کی مسلمان اداکار سیف علی سے شادی اور ان کے بچے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹے ’تیمور‘ کو ماضی کے بادشاہ ’تیمور‘ سے بھی جوڑا اور کہا کہ ماضی میں افغانستان سے آنے والے تیمور نے بھارت پر حملہ کیا تھا اور اب تیمور کو کرینہ کپور نے جنم دیا ہے، اس لیے وہ ’سیتا‘ کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: امپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پرشکیب الحسن کو بڑی سزا مل گئی